Pakistan
سندھ میں یکم اگست سے سکول ہفتے میں 6 دن کھلیں گے
سندھ حکومت نے یکم اگست سے صوبے بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کو ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمۂ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔ محکمۂ تعلیم کا کہنا ہے کہ یکم اگست سے سندھ بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
یاد رہے کہ 31 مارچ کو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے ہفتہ اور اتوار کو دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اس فیصلے میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے کے روز بھی تدریسی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔