Breaking News

وزیراعظم فارم 47 کا ہے توصدر نے جو ووٹ لئے وہ کس فارم کے تھے،رانا ثنا اللہ

وزیراعظم فارم 47 کا ہے توصدر نے جو ووٹ لئے وہ کس فارم کے تھے،رانا ثنا اللہ
۴ گھنٹے پہلے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم فارم 47 کے تحت آئے ہیں تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ صدرِ مملکت نے جو ووٹ حاصل کیے وہ کس فارم کے تحت لیے تھے۔

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر موجودہ سسٹم ختم ہو چکا ہے تو پھر یہ بھی بتایا جائے کہ اسی نظام میں 30 سال کا سفر صرف ساڑھے 3 سال میں کیسے طے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے چار ہوں یا سات، اس سے ملک کا انتظامی نظام تبدیل نہیں ہوگا۔

 

رانا ثنا اللہ نے وزیراعظم کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں وزیراعظم کے 18 گھنٹے کام کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی محنت سے ملک کو بہت فائدہ ہوا اور پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو ایک امن پسند ملک تسلیم کر رہی ہے، اور ملک کو بحرانوں سے نکالنا وزیراعظم کی بہترین قیادت کا ثبوت ہے۔

 

سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمیں یہ کہہ کر نہ ڈرایا جائے کہ کاکروچ اکٹھے ہو گئے ہیں، ہم نے ان کاکروچوں کو اچھی طرح سنبھالا ہوا ہے، اور اب یہی لوگ چور دروازے بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں