Breaking News
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جعلی ای چالان پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جعلی ای چالان پیغامات سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی ویب سائٹس، مشکوک لنکس اور غیر مصدقہ پیغامات پر ہرگز اعتماد نہ کیا جائے۔ پولیس کے مطابق شہری ایسے ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات میں موجود کسی بھی لنک پر کلک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ سائبر فراڈ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
ٹریفک پولیس نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو مشکوک یا جعلی ای چالان کا پیغام موصول ہو تو فوری طور پر اس کی اطلاع اسلام آباد ٹریفک پولیس یا ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو دی جائے۔ پولیس نے واضح کیا کہ شہری اپنے ای چالان کی تصدیق اور ادائیگی صرف سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے ہی کریں تاکہ آن لائن دھوکا دہی سے محفوظ رہ سکیں۔