Breaking News

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید

شمالی وزیرستان میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی شہید
۳ گھنٹے پہلے

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

 

فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران میانوالی سے تعلق رکھنے والے میجر حافظ احسان الٰہی وطن پر قربان ہو گئے اور شہید ہو گئے۔

 

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں