Breaking News
معروف کوہ پیما نرمل "نمس دائی" بروڈ پیک حادثے میں جاں بحق
دنیا کے معروف کوہ پیما نرمل "نمس دائی" پرجا بروڈ پیک پر برفانی طوفان (Avalanche) کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔
ان کی کمپنی ایلیٹ ایکسپڈ (Elite Exped) نے تصدیق کی ہے کہ اس افسوسناک حادثے میں نمس دائی کے ساتھ ان کے بااعتماد ساتھی اور گائیڈز پور بہادر گرونگ اور نیما شرپا بھی جان کی بازی ہار گئے۔
کمپنی نے انتہائی دشوار حالات میں ریسکیو آپریشن کرنے والی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جاں بحق کوہ پیماؤں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دنیا نے کوہ پیمائی کے ایک عظیم رہنما کو کھو دیا ہے، جن کی جرات، غیر متزلزل عزم اور غیر معمولی کامیابیاں آنے والی نسلوں کو ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی۔