Pakistan

بلاول بھٹو کی ایل اے 31 میں پی پی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت

بلاول بھٹو کی ایل اے 31 میں پی پی کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی مذمت
۳ گھنٹے پہلے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایل اے 31 میں پیپلز پارٹی کے کارکن مشتاق شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلے چوہدری لطیف اکبر پر حملہ کیا گیا اور اب کارکن مشتاق شاہ کی شہادت نے مسلم لیگ (ن) کی نیت واضح کر دی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرایا گیا تو اس سے عوام کا ریاستی اداروں پر اعتماد متاثر ہوگا۔

 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گولی، لاٹھی اور زور زبردستی کے ذریعے آزاد کشمیر کے عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں