Pakistan

آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع

آزاد کشمیر الیکشن: مہاجرین کی نشستوں کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج آنا شروع
۱ منٹ پہلے

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جبکہ بعض حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

 

مکمل نتائج:

 

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:


تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

 

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:


تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 1,700 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہرالنساء 650 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

 

ووٹوں کی گنتی جاری:

 

ایل اے 38 جموں 5:


115 میں سے 42 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 5,029 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 4,921 ووٹ لے کر ان کے قریب ہیں۔

 

ایل اے 39 جموں 6:


157 میں سے 18 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 1,067 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 226 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:


41 میں سے 15 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 2,444 ووٹوں کے ساتھ سبقت لیے ہوئے ہیں، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

خراب موسم کے باعث مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں