Pakistan

صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا نوٹس

صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا نوٹس
۳ گھنٹے پہلے

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کردی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سیکیورٹی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے۔

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے یہ حملہ کیا۔

 

دوسری جانب پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر پر حملہ ریاست کے آئینی عہدے پر حملہ ہے۔

 

نیئر بخاری نے مطالبہ کیا کہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو بلا خوف و خطر حقِ رائے دہی استعمال کرنے کی ضمانت دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، جبکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کو متعدد شکایات بھی جمع کرا چکی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں