Business

روئی کی قیمتوں میں تیزی، فی من 500 روپے اضافہ

روئی کی قیمتوں میں تیزی، فی من 500 روپے اضافہ
۱۰ گھنٹے پہلے

ملک میں روئی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں روئی کی قیمت میں 500 روپے فی من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ چیئرمین ایکسچینج گنرز فورم (ای جی ایف) احسان الحق کے مطابق پنجاب میں روئی کی قیمت بڑھ کر 19 ہزار 300 روپے فی من جبکہ سندھ میں 18 ہزار 400 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں طلب اور رسد کی صورتحال کے باعث آئندہ دنوں میں بھی روئی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں