Business

مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں 15 فیصد اضافہ: خرم شہزاد

مالی سال 26-2025ء میں نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں 15 فیصد اضافہ: خرم شہزاد
۹ گھنٹے پہلے

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مالی سال 26-2025ء کے دوران نجی شعبے کو دیے گئے قرضوں میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ 4 برسوں کی بلند ترین سطح ہے۔

 

خرم شہزاد کے مطابق نجی شعبے کو فراہم کیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 11.38 کھرب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو مالی معاونت فراہم کیے جانے سے کاروباری اور پیداواری سرگرمیوں کو فروغ ملا، جبکہ 89 فیصد نئے قرضے مینوفیکچرنگ، تھوک و پرچون تجارت اور زراعت کے شعبوں کو دیے گئے۔

 

انہوں نے بتایا کہ صرف مینوفیکچرنگ شعبے کو 657 ارب روپے کے نئے قرضے فراہم کیے گئے، جو صنعتی سرگرمیوں اور پیداواری صلاحیت میں توسیع کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ تجارت اور زراعت کے شعبوں کو فراہم کی جانے والی مالی معاونت سے پیداوار، کاروباری سرگرمیوں اور نجی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ نجی شعبے میں قرضوں کا بڑھتا ہوا حجم کاروباری اعتماد اور معاشی استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت کا مظہر ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں