World

یونان: آگ بجھانے والے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک

یونان: آگ بجھانے والے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 2 افراد ہلاک
۹ گھنٹے پہلے

یونان میں جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے دوران دو فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ڈنمارک کا ایک پائلٹ اور یونانی فائر سروس کے رابطہ افسر ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک برطانوی پائلٹ اور ایک یونانی رابطہ افسر معمولی زخمی ہونے کے باوجود محفوظ رہے۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ حادثہ یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے تقریباً 65 کلومیٹر مغرب میں اس وقت پیش آیا جب دونوں ہیلی کاپٹر اٹیکا اور بوئوٹیا کی سرحد پر لگی بڑی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کارروائی میں مصروف تھے۔

 

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے روٹر سے ٹکرا گیا، جس کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گہری کھائی میں جا گرا، جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں