Pakistan

جنوبی وزیرستان لوئر: دھماکے میں مفتی جنا میر شہید

جنوبی وزیرستان لوئر: دھماکے میں مفتی جنا میر شہید
۳ گھنٹے پہلے

جنوبی وزیرستان لوئر: ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا میں رستم بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں مفتی جنا میر شہید ہو گئے۔

 

ڈی ایس پی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ ٹارگٹڈ نوعیت کا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بارودی مواد رستم بازار کے نچلے فلور پر نصب کیا تھا، جو دھماکے کا سبب بنا۔

 

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

 

مفتی جنا میر علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سرگرم کردار ادا کرتے تھے اور قومی امن جرگے میں بطور مقرر بھی شرکت کرتے رہے تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں