Pakistan

مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے: عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے: عطا تارڑ
۲ گھنٹے پہلے

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی، جس کے بعد جماعت کو حکومت بنانے کے لیے قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے نہ صرف بھرپور انداز میں انتخابی مہم میں حصہ لیا بلکہ جلسوں، کارنر میٹنگز اور پولنگ کے عمل میں بھی بھرپور شرکت کرتے ہوئے جمہوری عمل کو کامیاب بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مثبت جمہوری روایت قائم کی تھی جب انہوں نے گلگت بلتستان میں کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت دی اور مبارکباد پیش کی۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی کو بھی آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج پر بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے اپنی پریس کانفرنس میں بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام نے تعمیر و ترقی، عوامی خدمت اور سیاسی جماعتوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیا، اور مسلم لیگ (ن) کے عوامی خدمت کے ریکارڈ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں