Sports

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کےسکواڈ کااعلان

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ کےسکواڈ کااعلان
۵ گھنٹے پہلے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 19 اگست سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 مقابلوں کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد جو روٹ پہلی مرتبہ مستقل ٹیسٹ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہیڈنگلے میں کھیلا جائے گا۔

 

اسکواڈ میں ڈین لارنس، اولی پوپ اور سام کک کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ نوجوان بیٹر جورڈن کاکس کو بھی دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور انہیں تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ جیکب بیتھل گھٹنے کی انجری کے باعث پوری پاکستان سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جس کے بعد کاکس کو موقع ملا ہے۔

 

 انگلینڈ کے چیف سلیکٹر مارکس نارتھ نے کہا کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل متوازن سکواڈ منتخب کیا گیا ہے۔ ڈین لارنس چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے، جبکہ ان کی آف سپن بولنگ ٹیم کو اضافی آپشن فراہم کرے گی۔ اسکواڈ میں اسپنر شعیب بشیر کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ فاسٹ بولرز میں جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، میتھیو فشر، اولی رابنسن، برائیڈن کارس اور سام کک شامل ہیں۔ برائیڈن کارس بھی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں