لامین یامال کی گرل فرینڈ کی ’بری خبروں‘ والی پوسٹ، مداح تشویش میں مبتلا
اسپین سے تعلق رکھنے والی معروف فیشن اور بیوٹی انفلوئنسر انیس گارشیا نے اپنی تازہ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ بارسلونا اور اسپین کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار لامین یامال کے ساتھ تعلقات کے باعث شہرت حاصل کرنے والی انفلوئنسر نے ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی زبان میں لکھا کہ "اس ہفتے میرے پاس اتنی بری خبریں ہیں کہ سمجھ نہیں آ رہا آپ کو کیا بتاؤں۔" اس مبہم پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ کس معاملے کی جانب ہے۔
انیس گارشیا یورپی فٹبال چیمپئن شپ کے دوران لامین یامال کے ساتھ تعلقات کے باعث عالمی سطح پر خبروں میں آئیں۔ اس وقت ان کے انسٹاگرام فالوورز تقریباً 75 ہزار تھے، جو اسپین کی کامیابی اور لامین یامال کے ساتھ تصاویر و ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بڑھ کر تقریباً 40 لاکھ تک پہنچ گئے۔ وہ YSL Beauty سمیت کئی عالمی برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور ان کا اپنا فیشن برانڈ Coco Dress Line بھی خاصا مقبول ہے۔ حالیہ پوسٹ کے بعد مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور اس انتظار میں ہیں کہ وہ جلد اپنی "بری خبروں" کی حقیقت بھی سامنے لائیں۔