Business

ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ، جولائی میں 5,438 کمپنیاں قائم

ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ، جولائی میں 5,438 کمپنیاں قائم
۲ گھنٹے پہلے

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی 2026 میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 5 ہزار 438 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی ہے۔ ایس ای سی پی کے مطابق ملائیشیا، متحدہ عرب امارات اور چین کی 5 بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنے دفاتر قائم کیے، جبکہ 112 نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں غیرملکی ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 3 ہزار 148 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2 ہزار 117 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنرشپس، 28 غیر منافع بخش تنظیمیں اور 18 پبلک کمپنیاں شامل ہیں۔

 

ایس ای سی پی کے مطابق سب سے زیادہ 2 ہزار 756 کمپنیاں پنجاب میں رجسٹر ہوئیں، جبکہ اسلام آباد میں ایک ہزار 53، سندھ میں 864، خیبر پختونخوا میں 450، گلگت بلتستان میں 180 اور بلوچستان میں 135 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ شعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سب سے زیادہ ایک ہزار 8 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ میں 845، سروسز میں 638، کنسٹرکشن میں 348، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 256، سیاحت میں 207، ای کامرس میں 181، ایجوکیشن میں 165، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ میں 162 اور کارپوریٹ ایگری کلچر میں 145 نئی کمپنیاں قائم کی گئیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں