Business

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں
۱۶ دن پہلے

جمعے کے روز عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کی صورتحال کے حوالے سے بڑھتے ہوئے خدشات ہیں۔

 

جمعے کی صبح برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 85 سینٹ اضافے کے بعد 83.34 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ فیوچرز کی قیمت میں بھی 52 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 77.81 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

 

رواں ہفتے کے دوران تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر کمی دیکھی گئی تھی اور حالیہ دنوں میں قیمتیں 80 ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آگئی تھیں۔ اس کی وجہ آبنائے ہرمز سے متعلق جاری تنازع کے حل کے امکانات میں بہتری کو قرار دیا گیا تھا۔

 

تاہم جمعے کو آبنائے ہرمز میں آمدورفت اور ممکنہ رکاوٹوں سے متعلق خدشات دوبارہ بڑھنے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں