Pakistan

لاڑکانہ: عدالت کا نثار کھوڑو کے خلاف زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

لاڑکانہ: عدالت کا نثار کھوڑو کے خلاف زمین کے ریکارڈ میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم
۱۰ گھنٹے پہلے

لاڑکانہ میں انسدادِ بدعنوانی کی عدالت نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے خلاف زرعی زمین کے ریکارڈ میں مبینہ بدعنوانی اور جائیداد میں ہیر پھیر کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

 

اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے سابق میونسپل چیئرمین قربان علی عباسی کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاڑکانہ ریجن کو چھ ہفتوں میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں