Entertainment
عبداللہ طاہر کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکرگرفتار
تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر ماریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماریہ فیصل آباد کی رہائشی ہے اور واقعے کے بعد سے مفرور تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ماریہ کو موبائل نمبر کے ذریعے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد کیس کی تفتیش میں مزید پیش رفت کی جا رہی ہے۔