Entertainment
اہلیہ 6 سالہ بیٹے سے ملنے نہیں دے رہی،جنید اکرم
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور کنٹینٹ کری ایٹر جنید اکرم المعروف گنجی سوئیگ نے اہلیہ سے مبینہ تنازع کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
جنید اکرم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ انہیں اپنے 6 سالہ بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہیں، جس کے باعث وہ کچھ عرصے سے اپنے بیٹے سے نہیں مل سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہو چکے ہیں۔ جنید اکرم کا کہنا تھا کہ وہ کبھی نہیں چاہتے تھے کہ یہ معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آئے اور نہ ہی وہ اپنے بیٹے کو بڑوں کے باہمی معاملات میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔
تاہم ان کے مطابق اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے وہ ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔