Sports

پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،خوشدل شاہ

پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،خوشدل شاہ
۱۶ گھنٹے پہلے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے اور امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبروں کی تردید کردی۔

 

سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کے پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی نمائندگی کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم آل راؤنڈر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان افواہوں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دیا۔

 

خوشدل شاہ نے کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ ان کی اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہی ہے۔

 

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔ خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ سے ان کی وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ ہی آئے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں