Sports

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی
۱۱ گھنٹے پہلے

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ قومی اسکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا جبکہ 10 اگست کو کاؤنٹی گراؤنڈ، بیکہنم میں پریکٹس کا آغاز کرے گا۔ پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس شروع کرے گی۔

 

پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان چار روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہوگا۔ قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد براہِ راست انگلینڈ پہنچی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں