Pakistan

لوہی بھیر،غیر اخلاقی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 38 نوجوان گرفتار

لوہی بھیر،غیر اخلاقی ڈانس پارٹی پر پولیس کا چھاپہ، 38 نوجوان گرفتار
۱۳ گھنٹے پہلے

تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں مبینہ غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 22 لڑکیوں اور 16 لڑکوں کو گرفتار کر لیا۔

 

پولیس کے مطابق کارروائی ایس پی خرم اشرف کے حکم پر کی گئی، گرفتار افراد مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چار دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔

 

ایس پی خرم اشرف نے کہا کہ نسلِ نو کا مستقبل تاریک کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے نام پر فحاشی اور منشیات کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 

ایس پی خرم اشرف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام آباد میں منشیات فروشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں