Pakistan

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار
۱۱ گھنٹے پہلے

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر بنکاک سے لائی گئی خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ روات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون کی 2 سال قبل بنکاک میں ملزم سے ملاقات اور دوستی ہوئی تھی، جس کے بعد ملزم نے شادی کا وعدہ کیا۔

 

خاتون نے الزام عائد کیا کہ تقریباً 4 ماہ قبل ملزم نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرائے پر فلیٹ لے کر اسے وہاں رہائش دی، جہاں ملزم نے متعدد بار مبینہ زیادتی کی، جبکہ شادی کے مطالبے پر ٹال مٹول سے کام لیتا رہا۔

 

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاتون کو فلیٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتا تھا، جبکہ واقعے کے روز اس نے مبینہ طور پر تشدد بھی کیا۔ خاتون نے مزید الزام عائد کیا کہ ملزم جاتے ہوئے اس کے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔

 

مقدمہ درج ہونے کے بعد کیس کی مزید تفتیش ایس ایس آئی او یونٹ کے سپرد کردی گئی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں