Pakistan

شہباز شریف نے مشکل فیصلوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا: علی پرویز ملک

شہباز شریف نے مشکل فیصلوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا: علی پرویز ملک
۱۵ گھنٹے پہلے

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے لیتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔

 

ایک بیان میں علی پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے، جبکہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابلِ تسخیر بنایا۔

 

انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے اور اب اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کے ضامن کے طور پر سامنے آیا ہے، جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتوں کی پوری دنیا گواہ ہے۔

 

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان کو معاشی سطح پر چیلنجز کا سامنا رہا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں