Pakistan

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ
۱۵ گھنٹے پہلے

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

 

نجی آپریٹر کا کہنا ہے کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے عدالتی حکم کے مطابق 29 جولائی تک ایندھن کا انتظام نہیں کیا، جس کے باعث میٹرو بسیں مزید چلانا ممکن نہیں رہا۔

 

نجی آپریٹر کے مطابق اسے اپنے مالی مسائل سے متعلق متعلقہ حکام کو پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

 

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں لیا جا سکتا، جبکہ آئندہ ہفتے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں