Breaking News

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے جوڑنے کیلئے جعلی بیان گھڑنے کا انکشاف

ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری سے جوڑنے کیلئے جعلی بیان گھڑنے کا انکشاف
۱۴ گھنٹے پہلے

اسرائیلی صحافی رونن برگمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش میں ملوث ظاہر کرنے کے لیے ایرانی حکام سے منسوب ایک جعلی بیان تیار کیا گیا۔

 

رونن برگمین کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر احمد وحیدی سے منسوب جعلی بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنا رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی بیان ابتدا میں بھارت میں ایک ہندو انتہاپسند کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا، جس کے بعد مبینہ طور پر موساد، ایک اسرائیلی ٹی وی چینل، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے اسے دنیا بھر میں پھیلایا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں