Breaking News

ایران کےپاس فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ٹرمپ

ایران کےپاس فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں، ٹرمپ
۱ منٹ پہلے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ محدود پیمانے پر مذاکرات کر رہا ہے اور فی الحال ایران کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق ایران میں افراط زر بہت زیادہ ہے جبکہ حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

 

سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی فون پر انٹرویو میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کو خاموشی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے اور اس کے پاس اپنے فوجیوں کو تنخواہیں دینے کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔

 

ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ واشنگٹن ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ایران پر معاشی پابندیوں و دباؤ کے اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں