Breaking News
کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ
کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق کار سوار ملزمان دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان نے دفتر کے دروازے کو نشانہ بنایا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں، جنہیں تحویل میں لے کر واقعے کے محرکات اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔