Sports
نیشنل چیمپئنز کپ: مائیک ہیسن کی کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چاروں ٹیموں کے کوچنگ اسٹاف کے ساتھ اہم میٹنگ کی۔
میٹنگ میں چاروں ٹیموں کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کے بولنگ کوچ ایشلے نوفکے اور این سی اے کے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی شریک ہوئے۔
ملاقات میں چیمپئنز کپ کے دوران کھلاڑیوں کی ایک روزہ کرکٹ کی مہارتوں میں بہتری اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیشنل چیمپئنز کپ اگلے سال جنوبی افریقا میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کی پہلی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
11 اگست کو نیشنل چیمپئنز کپ کے آغاز کے ساتھ ہی ملکی کرکٹ کے 2026-27 سیزن کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا۔