Breaking News
مکہ دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں، احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے دشمن کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
شکر گڑھ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں سازش کے تحت حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دہشت گردی کا شور ہے اور دوسری طرف لانگ مارچ ہو رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ کس کا ایجنڈا ہے؟
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایسے وقت میں ہنگامے اور دھرنے دے کر کس کا ایجنڈا پورا کر رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں فساد پھیلانا پاکستان نہیں بلکہ ہندوستان کے مفاد میں ہے۔