Breaking News

شرجیل میمن کا اپنی مبینہ کردار کشی کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی سے رجوع

شرجیل میمن کا اپنی  مبینہ کردار کشی کے خلاف سائبر کرائم ایجنسی سے رجوع
۱ منٹ پہلے

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف مبینہ جھوٹے، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات کی تشہیر کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سے رجوع کر لیا ہے۔

 

شرجیل میمن کے مطابق 9 اگست 2026 سے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس پر ان کے اور ان کے بیٹے راول میمن کے خلاف بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پوسٹس شیئر کی جا رہی ہیں۔

 

انہوں نے شکایت میں الزام عائد کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس ان کی ملکیت ہے، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔

 

شرجیل میمن نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے والے اس مواد کا مقصد ان کی ساکھ، عزت اور معاشرتی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے شکایت کے ساتھ متعلقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پوسٹس کے اسکرین شاٹس بھی منسلک کیے ہیں۔

 

سینئر وزیر نے این سی سی آئی اے سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر الزامات کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں