Pakistan
گجرات،جڑواں نومولود بچوں کو شاپنگ بیگ میں پھینکنے والی ماں گرفتار
گجرات کے تھانہ صدر کی حدود مدینہ سیداں میں جڑواں بچوں کو مبینہ طور پر شاپنگ بیگ میں ڈال کر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق دونوں نومولود بہن بھائی کو بازیاب کرا کے چائلڈ پروٹیکشن گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کو صحت مند قرار دیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچوں کو مبینہ طور پر پھینکنے والی خاتون کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ اسپتال میں زیرِ علاج اور پولیس کی حراست میں ہے، جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کے شوہر نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور مبینہ طور پر اسی رنج کی وجہ سے بچوں کو پھینکنے کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔