پیٹرول ،ڈیزل فی لیٹر قیمت میں 100 روپے سے زیادہ اضافی وصولی
پیٹرول کی بنیادی لاگت 197 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ اس کی مقررہ قیمت 327 روپے 62 پیسے ہے، یوں پیٹرول کی اصل قیمت میں 139 روپے 93 پیسے کا اضافہ مختلف لیویز، ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں شامل ہے۔
دستاویزات کے مطابق پیٹرول پر 80 روپے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 21 روپے 24 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 7 روپے 48 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔ ان تمام مدوں کی مجموعی رقم 130 روپے 23 پیسے بنتی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی بنیادی لاگت 264 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہے جبکہ اس کی مقررہ قیمت 380 روپے 86 پیسے ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈیزل پر مجموعی طور پر 116 روپے 10 پیسے فی لیٹر لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز وصول کیے جا رہے ہیں۔
اس میں 74 روپے 28 پیسے پٹرولیم لیوی، 5 روپے کلائمیٹ سپورٹ لیوی، 15 روپے 68 پیسے کسٹمز ڈیوٹی، 4 روپے 63 پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن، 7 روپے 87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن شامل ہیں۔