Business
عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور ایران و عمان کے درمیان معاہدے پر پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، تاہم آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84.32 ڈالر ہوگئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 0.7 فیصد اضافے کے بعد 78.74 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
عالمی منڈیوں کی توجہ خلیجی خطے میں وسیع تر امن معاہدے کے امکانات اور اس کے عالمی توانائی کی فراہمی پر ممکنہ اثرات پر بھی مرکوز ہے۔