Breaking News
پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلہ
پاکستان کے ساحلی علاقے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کیٹی بندر کے قریب سمندر میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلومیٹر جنوب مغرب میں سمندر میں تھا۔ زلزلہ آج صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔