World

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا 15 نکاتی غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا

نیتن یاہو نے ٹرمپ کا 15 نکاتی غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا
۱ منٹ پہلے

اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی غزہ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسرائیل 15 نکاتی منصوبے کو مسترد کرتا ہے اور اسرائیلی فوج اس وقت تک غزہ سے دستبردار نہیں ہوگی جب تک حماس مکمل طور پر غیرمسلح نہیں ہوجاتی اور اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو حماس سے خطرہ برقرار رہتا ہے۔

 

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل حماس کے بقول غیرمسلح ہونے کے بجائے حقیقی طور پر غیرمسلح کیے جانے کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے اسی مؤقف کا اظہار رواں ہفتے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں بھی کیا تھا۔

 

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ وہ امریکی عہدیداروں کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی منصوبے میں کچھ تجاویز ایسی ہیں جنہیں اسرائیل قبول کرتا ہے جبکہ کچھ نکات اس کے لیے ناقابل قبول ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں