World
حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے،امریکا
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر مائیک والٹز نے کہا ہے کہ حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا اور امریکا حماس کو دوبارہ اسرائیل پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک والٹز نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے انتظامات سے متعلق تحفظات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو اپنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، بصورت دیگر اسرائیلی فوج طاقت کے ذریعے اس کے ہتھیار قبضے میں لے لے گی۔