Breaking News
پاکستان،سعودی عرب،ترکیہ کا دفاعی معاہدہ ایران کیلئے خطرہ نہیں،بقائی
ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ایران کے لیے خطرہ نہیں ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ علاقائی فوجی معاہدوں کی بنیادی وجہ امریکا کی جانب سے سیکیورٹی ضمانتیں پوری نہ ہونا ہے۔ ان کے مطابق امریکا مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔
ایرانی ترجمان نے خلیجی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امریکا عبوری معاہدے کی خلاف ورزی ختم نہیں کرتا، مذاکرات نہیں ہوں گے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق آبنائے ہرمز تیسری قوت کی عدم مداخلت کی صورت میں کھولی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ، ناکہ بندی ختم اور حملے بند کرنا ہوں گے۔