World

یوکرین کے روس پر تازہ ڈرون حملے،12افراد ہلاک

یوکرین کے روس پر تازہ ڈرون حملے،12افراد ہلاک
۱ منٹ پہلے

یوکرین نے روس پر تازہ ڈرون حملے کیے ہیں، جن کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

 

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق تاتارستان کے شہر نزنیکمسک میں یوکرین کے ڈرون حملے میں صنعتی اور شہری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ شہر کے میئر رادمیر بیلیایف نے ٹیلی گرام پر بیان میں کہا کہ حملے میں صنعتی اور شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

مختلف روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں خطے کی ایک آئل ریفائنری کو بھی نقصان پہنچا، جسے روس کی ٹیکنالوجی کے لحاظ سے جدید ترین ریفائنریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز میں آئل ریفائنری کے اوپر دھواں اٹھتا دکھائی دیا، تاہم رائٹرز ان فوٹیج کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کرسکا۔

 

رپورٹس کے مطابق ٹینیکو ریفائنری کو جون کے اوائل میں بھی یوکرین کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ریفائنری نے 2024 میں تقریباً 17 ملین ٹن خام تیل پراسیس کیا، جس سے 2.7 ملین ٹن پٹرول اور 8.5 ملین ٹن ڈیزل ایندھن تیار کیا گیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں