Sports

پاکستان نے ساتویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا

پاکستان نے ساتویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل کا ٹیم ٹائٹل جیت لیا
۱ منٹ پہلے

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں ساتویں مرتبہ عالمی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ ٹرافیاں جیت کر عالمی سطح پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کر دی۔

 

ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ انفرادی مقابلے میں آسٹریلیا کے دینتھ فرنینڈو عالمی چیمپئن بن گئے۔ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

 

پاکستان کے احمد سلمان نے انڈر 16 کیٹیگری، جبکہ احد صولت فاطمی نے انڈر 14 کیٹیگری میں عالمی چیمپئن شپ جیت لی۔ انڈر 12 کیٹیگری میں پاکستان کے مصطفیٰ فرحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

 

پاکستانی ٹیم کے کم عمر ترین کھلاڑی تیمور وسیم نے انڈر 10 کیٹیگری میں عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تیمور وسیم نے گزشتہ برس بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 8 ورلڈ ٹائٹل جیتا تھا۔

 

21ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں 11 ممالک سے تعلق رکھنے والے 183 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں