Pakistan

مظفرگڑھ کینال میں رکشہ حادثہ، مزید 3 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 6 ہوگئیں

مظفرگڑھ کینال میں رکشہ حادثہ، مزید 3 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 6 ہوگئیں
۲۴ منٹ پہلے

مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روز باراتیوں کا رکشا نہر میں گرنے کے حادثے کے بعد مزید 3 افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 9 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

 

ریسکیو کے مطابق حادثے کے بعد 11 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے نہر میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں