Breaking News

27 ستمبر کواحتجاج ہوگا نہ مارچ، شیر افضل مروت

27 ستمبر کواحتجاج ہوگا نہ مارچ، شیر افضل مروت
۱ منٹ پہلے

رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی کی جانب سے 27 ستمبر کو احتجاج کی کال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گی اور نہ احتجاج ہوگا۔

 

شیر افضل مروت نے موجودہ پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان میں نہ احتجاج کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کی طاقت۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔

 

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی کال دینے سے صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں احتجاج کے دعوے حقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دی ہے، جس پر شیر افضل مروت نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں