Breaking News

سابق شامی صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی

سابق شامی صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
۱ منٹ پہلے

شامی عدالت نے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنا دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق عدالت نے بشار الاسد کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی۔

 

عدالت نے بشار الاسد کے کزن اور سابق سیکیورٹی عہدیدار عاطف نجیب کو بھی سزائے موت سنائی۔ عاطف نجیب کو 2011 میں درعا میں احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام تھا۔

 

عدالت کے مطابق بشار الاسد کو انسانیت کے خلاف جرائم اور جنگی جرائم سمیت پیشگی منصوبہ بندی اور جان بوجھ کر قتل کے الزامات میں سزا سنائی گئی ہے۔ یہ فیصلہ شام میں سابق اسد حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف جاری احتسابی کارروائی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں