باغ کے 23 پولنگ سٹیشنز پر 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کا فیصلہ
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 کے 9 اور ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دوبارہ پولنگ کا فیصلہ متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا۔ دونوں حلقوں کے مجموعی طور پر 23 پولنگ سٹیشنز پر 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق ایل اے 15 باغ 2 کے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ریٹرننگ افسر کو موصول ہوچکے ہیں، جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ایل اے 15 باغ 2 کے پولنگ سٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ اسی طرح ایل اے 16 باغ 3 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر بھی 15 اگست کو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔