Breaking News

باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3جاں بحق

باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3جاں بحق
۱ منٹ پہلے

یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے بحیرۂ احمر کے اہم بحری راستے باب المندب میں سعودی آئل ٹینکر پر حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان  جاں بحق ہوگئے۔

 

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے الجمہوریہ ٹی وی نے منگل کو بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق  جاں بحق ہونے والوں میں دو پاکستانی اور ایک انڈونیشین شہری شامل ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق حملے میں ایک تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا، تاہم جہاز کی شناخت یا اس کے مالک کے بارے میں تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ جاں بحق افراد کے نام اور ملازمت سے متعلق تفصیلات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

 

دوسری جانب حوثی گروپ کی جانب سے حملے کے حوالے سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث حملے کی ذمہ داری اور واقعے کی دیگر تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں