Breaking News

ایران نے خود کو مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ثابت کردیا: عباس عراقچی

ایران نے خود کو مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ثابت کردیا: عباس عراقچی
۱ منٹ پہلے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے خود کو ایک مضبوط اور ناقابلِ شکست طاقت ثابت کردیا ہے اور دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ایران کسی بھی بڑے دباؤ کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

عباس عراقچی نے کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور دیگر حکام بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں۔ ان کے مطابق بعض ممالک کے حکام نے کہا کہ ایرانیوں نے ’معجزہ‘ کردکھایا اور پوری دنیا کو حیران کردیا، کیونکہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ ایران امریکا کے سامنے اس طرح مزاحمت کرسکے گا۔

 

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو اسرائیل، مغربی دنیا اور بعض دیگر ممالک کی حمایت بھی حاصل تھی، اس کے باوجود ایران نے مزاحمت جاری رکھی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں