Pakistan

جنوبی وزیرستان،52 سالہ خاتون پتھروں کے وارسے قتل

جنوبی وزیرستان،52 سالہ خاتون پتھروں کے وارسے قتل
۲ گھنٹے پہلے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈہ زیڑہ لٹہ میں 52 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

 

مقامی رہائشیوں کے مطابق مقتولہ دو روز قبل معمول کے مطابق بھیڑ بکریاں چرانے کے لیے قریبی پہاڑ پر گئی تھی، جہاں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اسے گھیر لیا اور پتھراؤ شروع کردیا۔

 

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شدید پتھراؤ کے نتیجے میں خاتون کے سر اور جسم پر سنگین چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں