Breaking News

پاکستان،سعودیہ ،ترکیہ مشترکہ عسکری وسیاسی نظام تشکیل دینگے،ترک وزار ت دفاع

پاکستان،سعودیہ ،ترکیہ مشترکہ عسکری وسیاسی نظام تشکیل دینگے،ترک وزار ت دفاع
۱ منٹ پہلے

ترکیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے تناظر میں تینوں ممالک مزید ہم آہنگی کے لیے مشترکہ عسکری اور سیاسی نظام تشکیل دیں گے۔

 

ترکی کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ان نظاموں میں تینوں ممالک کے وزرائے دفاع، وزرائے خارجہ اور اعلیٰ فوجی کمانڈر شامل ہوں گے۔ وزارت کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جبکہ تعاون میں دفاعی صنعتوں میں مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

 

ترکی، سعودی عرب اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے ’مکہ معاہدے‘ پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک رکن پر مسلح حملہ تمام اراکین پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں