Pakistan
مستونگ: وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ، 6 اہلکار زخمی
مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق قلات سے کوئٹہ روانگی کے دوران وزیر داخلہ کے سیکیورٹی اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی اسکواڈ کے 6 اہلکار زخمی ہوئے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ مستونگ میں ہونے والے بزدلانہ حملے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔
ضیاء لانگو کا کہنا تھا کہ مجھے ان پٹاخوں سے نہیں ڈرایا جاسکتا، پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور زندہ باد رہے گا۔